ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / 10ہزار سے زائد آبادی والی گرام پنچایتوں کو ترقی دے کر پٹن پنچایت کا درجہ دیاجائے گا: ودھان سبھا وزیر کا اعلان

10ہزار سے زائد آبادی والی گرام پنچایتوں کو ترقی دے کر پٹن پنچایت کا درجہ دیاجائے گا: ودھان سبھا وزیر کا اعلان

Sat, 26 Mar 2022 19:38:41    S.O. News Service

کاروار :26؍ مارچ  (ایس اؤ نیوز) ریاست کے 10سے 20ہزار آبادی والے گرام پنچایتوں کو ترقی دے کرپٹن پنچایت کا درجہ دینےکے لئے اقدام کئے جانے کی ریاستی کابینہ کے شہری انتظامیہ اور چھوٹی آب پاشی وزیر ایم بی ٹی ناگراج نے ودھان سبھا کو جانکاری دی ۔

موصوف وزیر نے ودھان سبھا میں بات کرتےہوئے کہاکہ گرام پنچایتوں کو پٹن پنچایت کا درجہ دینے کے تعلق سے متعلقہ ضلع کے ڈپٹی کمشنر کی طرف سے پیش کش ارسال کی جاتی ہے تو اس پیش کش کو قبول کرتےہوئے اعلامیہ جاری کرتےہوئے ترقی دی جائے گی۔ گذشتہ برس اترکنڑا ضلع کی   جالی گرام پنچایت سمیت پچھلے چار برسوں میں 10گرام پنچایتوں کو ترقی دے کر پٹن پنچایت کا درجہ دیا گیا ہے اور وہاں پٹن پنچایت تشکیل ہونے کے بعد انتخابات منعقد کئےگئےہیں۔

اترکنڑا ضلع میں گوکرن ، چتاکول (سدا شیو گڑھ)، بنواسی اور منکی گرام پنچایتوں کو پٹن پنچایت کی اہلیت ہونے کے باوجود سیاسی اور دیگر وجوہات کی بنا پر ترقی دینا ممکن نہیں ہوپارہاہے۔ کاروار تعلقہ سداشیوگڑھ کی چتاکول گرام پنچایت کو پٹن پنچایت کا درجہ دینے کے لئےکئی برسوں سے مطالبہ کیا جارہاہے، ساتھ ہی متعلقہ گرام پنچایت کاروار میونسپالٹی میں ضم کرنے پر بھی زور دیا جارہاہے۔ لیکن مقامی لوگوں کی مخالفت سے یہ ممکن نہیں ہواہے۔ اگر حکومت دوبارہ ڈی سی سے پیش کش لے کر ان گرام پنچایتوں کو پٹن پنچایت کا درجہ دیتی ہے تواترکنڑا ضلع میں کم سے کم تین گرام پنچایتوں کو پٹن پنچایت کا درجہ ملنے کا امکان ہے۔

عوام مخالف کیوں ؟:گرام پنچایتوں کو ترقی دینےکے معاملے میں اکثر مقامات پر عوام کی طرف سے سخت مخالفت کی جارہی ہے۔ یہی وجہ ہےکہ پٹن پنچایت کی اہلیت رکھنے کے باوجودگرام پنچایت کی حیثیت سے ہی باقی ہیں۔ ان میں سےکچھ وجوہات کا تذکرہ یہاں کیا جارہاہے۔

گرام پنچایت کو ترقی دے کر پٹن پنچایت تشکیل دی جاتی ہے تو بچوں کو   گریس مارکس  نہیں ملیں گے اور  خاص کر کسانوں کی اولاد کےلئے بڑی رکاوٹ بن جائے گی۔ ٹیکس میں اضافہ ہونے کا خطرہ ہے۔ کسانوں کو ملنے والی سہولیات سے محروم ہونے کا خدشہ ہے۔ یقینی روزگار سمیت کئی سہولیات سے محروم ہونے کا ڈر ہے۔ شہری ماحول نہیں چاہئے۔ زراعت میں ہی مطمئن ہیں۔ دو گرام پنچایتو ں کو شامل کرکے ایک پٹن پنچایت بنانا بھی قانون کے خلاف ہے۔


Share: